دنیامقبوضہ فلسطین

اسپین، میڈریڈ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ریلی

شیعیت نیوز: اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کی سڑکوں پر عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عوام کی بڑی تعداد نے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والی فلسطینی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں۔

ریلی کے شرکاء فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوجیوں کے حوصلے پست ہوگئے: صیہونی میڈیا کا اعتراف

اور عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقدامات کا مطالبہ کررہے تھے۔

گذشتہ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔

شرکاء نے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی شدید مذمت کی اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button