اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کے تین مجاہدین راہ قدس میں شہید

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ "ہادی محمود حجازی عرف حیدر” بیس سال کی عمر میں جنوبی لبنان کے بلیدا میں بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے۔

حزب اللہ نے اسی طرح اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اکیس سالہ ” فضل عباس کعور عرف جواد” بھی جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے ميں بیت المقدس کے تحفظ کی راہ میں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹنے پر زور،ترجمان القسام برگیڈ

حزب اللہ کے ایک اور بیان میں بتایا گيا ہے کہ سن انیس سو چوہتر میں پیدا ہونے والے امین مرجی عرف فلاح بھی جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے ميں بیت المقدس کے تحفظ کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کے جیالوں نے آٹھ اکتوبر سے ہی صیہونیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کی اس کارروائی کے بارے میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمال میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اسرائيلی فوج اس کے جال میں پھنس گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button