ایران

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام، فضائی صنعت کے شعبے میں ایران کی ترقیات

امریکی پابندیاں ایران کی فضائی صنعت کو متاثر نہیں کرسکی ہیں،فضائی صنعت کے شعبے میں ایران کی اہم ترقی، وزارت دفاع

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع سے وابستہ فضائی صنعتی ادارے کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی فضائی صنعت پر تقریبا 40 برسوں سے پابندیاں عائد ہیں کہا کہ ان پابندیوں کے باوجود، ہمارے ملک کی فضائی صنعت رکی نہيں ہے۔

 ہم فضائی صنعت کے شعبے میں ملک کی ضرورتیں پوری کر رہے ہيں اور ہماری توانائيوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران کی فضائی صنعت پر تقریبا 40 برسوں سے پابندیاں عائد ہیں لیکن ان پابندیوں کے باوجود، ہمارے ملک کی فضائی صنعت رکی نہيں ہے۔

اس سے دنیا میں ہماری پوزيشن کا پتہ چلتا ہے۔

آج ایران میں بنایا گيا 4 سے 6 ٹن کا مال بردار طیارہ تجرباتی پرواز کر رہا ہے۔

کہا کہ عالم اسلام میں انڈونیشیا کے بعد ہمارا دوسرا ملک ہے جس نے بغیر کسی دوسرے ملک کی مدد سے طیارہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ٹریننگ کے لئے ماڈرن جیٹ طیارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہيں جو پرواز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی طرف سے صیہونی کالونیوں میں توسیع کی مخالفت

اس سے پوری دنیا کے سامنے اس شعبے میں ہماری صلاحیتیں ثابت ہوئی ہيں۔

پابندیوں کی وجہ سے اس جیٹ کا انجن کوئی ہمیں فروخت کرنے پر تیار نہيں تھا اس لئے ملک کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے باہمی تعاون سے اس کا انجن تیار کیا اور اس کام میں ایران کی 40 کمپنیوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button