مقبوضہ فلسطین

اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سےصیہونی حکومت کو نکالنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے صیہونی حکومت کی نمائندگان کو نکالے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اسرائيلی حکومت کے ہاتھوں 9 ہزار سے زائد خواتین کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو کمیشن برائے خواتین سے نکال باہر کیا جائے۔

ایران کے نمائندہ دفتر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مضبوط بنانے اور ان کے حقوق کی بازیابی کےلئے ناانصافیوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے میزائل آئرن ڈوم کیلئے چیلنج بنتے جا رہے ہیں، صیہونی تجزیہ کار

بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 ہزار سے زائد فلسطینی خواتین، سلامتی کونسل کی بے عملی کے درمیان صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیٹوں پرغاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا راستہ روکنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button