اقوام متحدہ کی طرف سے صیہونی کالونیوں میں توسیع کی مخالفت
شیعیت نیوز : تور ونسلینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن میں نئے مکانات بنانے کا صیہونی حکومت کا فیصلہ، قابل مذمت ہے۔
صیہونی بستیوں کی توسیع غرب اردن میں جھڑپوں کی وجہ بن رہی ہے۔
جس سے صیہونی قبضہ مستحکم اور ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل اور فلسطینیوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق، کمزور ہو رہا ہے۔
صیہونی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق بالکل غیر قانونی ہے اور صیہونی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے۔
وہ صیہونی کالونیوں کی تعمیر بند اور اشتعال انگیزی سے باز آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سےصیہونی حکومت کو نکالنے کا مطالبہ
اسرائیل نے غرب اردن میں ساڑھے تین ہزار نئے مکانات بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
یہ غیر قانونی مکانات معالیہ ادومیم، افرات اور کیدار میں بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔







