اہم ترین خبریںپاکستان

رسولِ خدا کی ذات نقطہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے،علامہ احمد اقبال رضوی کا وحدت امت کانفرنس سے خطاب

رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ ان کی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

 شیعیت نیوز: علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپنے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس میں شرکت کی۔

آخری منٹ گیٹ جی ٹی روڈ نزد شالامار باغ آغاز میرج لان لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام ،علمائے کرام اور مختلف مکاتب الفکر سے تعلق رکھنے والی جید شخصیات نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

کانفرنس میں منہاج القرآن سے وابستہ مرد وزن نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ اس کا نفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کی آمد پر علمائے کرام اور مشائخ عظام نے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت کے نعروں سے استقبال کیا ۔

آغا سید احمد اقبال رضوی صاحب نے اپنی گفتگو کاآغاز آیت وحدت سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم واعتصموا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا سے آغاز کیا ۔آغا صاحب نے اتنی جامع گفتگو فرمائی کہ ہر آدمی کانفرنس میں موجود  ہر شخص داد دئیے بغیر نہ رہ سکا ۔

 رسولِ خدا کی ذات مبارکہ کو نقطہ وحدت و اشتراک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ ان کی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنی گفتگو میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کا تذکرہ کیا اور شرکا ء کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان حکمران کہاں ہیں۔

کب مظلوموں کی دادرسی کریں گے ۔ کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے ۔ آج جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے اس میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور غیر جانبداری بھی شامل ہے ۔

آخر میں علامہ صاحب نے وحدت امت کانفرنس کے شاندار انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامیہ کومبارک باد پیش کی ۔

علامہ ظہیر کربلائی ، مولانا شمس الحسن نقوی ،نجم عباس ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، آفتاب علی ہاشمی سنیئر نائب صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع لاہور ،رانا آصف یونس صدر ضلع لاہور بھی علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کے ہمراہ تھے ۔پروگرام کے آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب علامہ سید احمد اقبال رضوی اور برادر آصف رضا ایڈووکیٹ کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button