اہم ترین خبریںپاکستان

وحدت یوتھ کے مُنجی بشریت کنونشن کے آخری روز نئے میر کارواں کا انتخاب ہوگا،علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایم ڈیبلیو ایم کا یوتھ ونگ اُن نوجوانوں پہ مشتمل ہے جو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر اعتقاد رکھتا ہے۔

انہوں نے کنونشن میں علمائے کرام نوجوانوں اور تنظیمی کارکنوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ صالح نوجوانوں کا گروہ ملک عزیز پاکستا ن اور عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

ان نوجوانوں کی یکم مارچ سے تین مارچ تک اسلام آباد میں مرکزی مُنجی بشریت کنونشن کا انعقاد ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: وحدت یوتھ کا مرکزی مُنجی عالمِ بشریت کنونشن یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا

جس میں ملک بھر سے وحدت یوتھ کے کارکنان شریک ہوں گے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کنونشن کے آخری روز نئے میر کارواں کا انتخاب ہوگا

جبکہ تعلیمی کانفرنس اور سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر بھی خصوصی نشست کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button