پاکستان کی اہم خبریں

جماعت اسلامی کا جمعہ سے تین روزہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی سندھ نے غزہ میں قابض و غاصب فوج کی جانب سے بدترین درندگی، انسانی حقوق کی شدید پامالی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ 8 مارچ سے 8، 9 اور 10 سہ روزہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے تمام ذمہ داران و کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب فوج کی درندگی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر رئیسی کا سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

جمعہ کے اجتماعات میں خطابات اور قراردادوں کے ذریعے مذمت کی جائے۔

جبکہ جمعہ، ہفتہ و اتوار کو احتجاجی مظاہروں اور استقبال رمضان کے اجتماعات میں بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نمائندگی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button