ایران

او آئي سی ،اسرائیل کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے : ایران وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے اسلامی تعاون تنظیم غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ صیہونی حکومت کو لگام دینے کے لئے عملی اقدامات کرے.

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ امریکہ کے اعلی حکام عملی طور پر صیہونی حکومت کو رفح پر حملے کے لئے گرین سگنل دے رہے ہيں۔

بلا شبہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا معاشی تعاون یا اس کی مالی، فوجی یا سیاسی مدد، صیہونیوں کے جرائم میں شرکت اور فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت مذموم اقدامات میں اس کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف ہماری کارروائي ٹھوس اور موثر ہونی چاہیے۔

عالم اسلام کو متحد ہو کر، وائٹ ہاؤس اور صیہونی حکومت کو جنگ و نسل کشی روکنے، سرحدیں کھولنے اور غزہ کے فلسطینیوں کے لئے امداد کی ترسیل کے لئے تیار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ، اسرائیل کے لئے مصیبت بن گئی، کئی کمپنیاں دیوالیہ ہونے والی ہیں

بلا شبہ تمام مصائب کے باوجود اس دور سے بھی فلسطینی نکل ہی جائيں گے۔

اس پوری صورت حال میں اسلامی ملکوں کا کردار تاریخ میں ہمیشہ کے لئے ثبت رہے گا۔

او آئی سی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے۔

ایسے عملی اقدامات کرے جن سے فلسطین میں اس کے جرائم اور قتل عام کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button