مقبوضہ فلسطین

غزہ جنگ، اسرائیل کے لئے مصیبت بن گئی، کئی کمپنیاں دیوالیہ ہونے والی ہیں

اسرائیل کی ایک معروف فن ٹیک کمپنی نے غزہ جنگ کے نتیجے میں اپنے کچھ ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

شیعیت نیوز : اسرائیل کی ایک معروف مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی نے غزہ جنگ کے نتیجے میں اپنے کچھ ملازمین کی چھٹی کر دی ہے۔

اسرائیل میں فن ٹیک کمپنی میلیو (Melio) نے اپنے ملازمین کی برطرفی کے جواب میں کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک مشکل دن ہے۔

لیکن ساختی چیلنجوں کے پیش نظر ذمہ دارانہ انتظام ضروری ہے ۔

اسرائیل میں فن ٹیک کمپنی میلیو نے 40 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے جو اس کی افرادی قوت کا 7 فیصد ہیں۔

فنٹیک کا مقام فنانشل ٹیکنالوجی یا FinTech انڈسٹری کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کے شہر برسٹل میں فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

اس سے مراد وہ کمپنیاں ہیں جو مالیاتی خدمات کو زیادہ موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہیں۔

گلوبز کے مطابق، 2022 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو برطرف کیا ہے۔

پچھلے سال، اس نے اپنے 600 ملازمین میں سے 10 فیصد کو نکال دیا تھا ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ میلیو 2024 میں اپنے اہداف کے لیے پرعزم ہے اور موجودہ ناکامیوں کے باوجود، کمپنی تیز رفتار ترقی کی توقع رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button