پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل

پاکستان کے حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔

شیعیت نیوز : الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا : چیف جسٹس پاکستان

حکومتی اتحاد میں ن لیگ کے 123، پیپلز پارٹی کے 73، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 336 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button