کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی نہ تھمی! نئی حکومت کے قیام کے دو دن بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما حاجی رمضان شہید
شیعیت نیوز:بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی کوئٹہ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں جانبحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی پر ہزارہ ٹاؤن میں واقع انکی رہائش گاہ پر معلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔
انکے بھائی کے مطابق دروازے پر نامعلوم افراد نے دستک دی۔ جب حاجی رمضان باہر گئے تو ان پر فائرنگ ہوئی۔
واقعے میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم عوام کی حمایت سے طاقت بن کر حقوق کی آواز اٹھائیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کوئٹہ جلسہ سے خطاب
آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ حاجی رمضان علی کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں محرم اور دیگر ایام شہادت کے موقع پر نکالے جانیوالے جلوس کی سربراہی کرتے تھے۔
اسکے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی بعض ذمہ داریاں بھی سنبھالتے تھے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔







