پاکستان کی اہم خبریں

ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کرے گی۔

شیعیت نیوز : پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے عمومی اجلاس کے دوران کہا کہ نومنتخب حکومت ہمسایہ ممالک مخصوصا ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ویزا فری یا سہولیات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

پاکستان کسی بلاک کے ساتھ ملحق ہوئے بغیر تمام ممالک مخصوصا ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

.انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button