شیعہ سنی وحدت کا رستہ ملک کی ترقی کا راستہ ہے، راجہ ناصر عباس
شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کا برسی سفیر انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان پر خطاب۔
ان کا کہنا تھا کہ ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے امریکہ و اسرائیل کی مددکی ضرورت نہیں بلکہ خدا بزرگ و برتر پر یقین اور توکل کی ضرورت ہے، یہی قران کی تعلیمات بھی ہیں اور شہداء کا راستہ بھی
شیعہ سنی وحدت کا رستہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کا راستہ ہے۔
ہماری اجتماعی سیاسی جدوجہد اخوت کے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کون تھے؟ محقق اور مصنف نثار ترمذی کا شاندار خراج تحسین
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک قوم بن کر عالمی استعماری سازشوں کو شکست دینی ہے اور ملک کے خلاف یہود و نصاری کی چالوں کو ناکام بنانا ہے۔
وہ دن دور نہیں جب اقتدار اسرائیلی آلہ کاروں کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں کی دسترس میں ہو گا۔
عمران خان کا یہ نعرہ کہ موت قبول کر لوں گا لیکن فرعونوں کے سامنے جھکوں گا نہیں ایک سچے مسلمان کے دل کی آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پوری جرات کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔







