پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

01 مارچ, 2024 16:13

شیعیت نیوز : مسجد الاقصیٰ میں آج 20 ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ سے نکلتے وقت نمازیوں کو اذیت پہنچائی اور ان پر مرچوں کے اسپرے سے حملہ کیا۔

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ کے نزدیکی علاقے باب الاسباط میں ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کیا.

مسجد الاقصیٰ کے قریب ایک اور فلسطینی کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ساری تاریخ میں ہمیں اتنا نقصان نہیں ہوا:اسرائیلی وزیرکا اعتراف

قبل ازیں مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر نے نیتن یاہو کی کابینہ کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس اور 1948 کے علاقوں میں بسنے والے صرف 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہی رمضان میں مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دیں۔

اس متنازعہ منصوبے کے مطابق مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگ کسی بھی حالت میں مسجد الاقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکتے۔

7:36 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top