مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی 75 سالہ تاریخ میں ہمیں اتنا نقصان نہیں ہوا : اسرائیلی وزیرجنگ کا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج تک ہرگز ایسی جنگ نہیں دیکھی اور پچھتر برسوں سے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔

شیعیت نیوز : صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یوآو گالانت نے غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بھاری قیمت چکائی ہے.

اس جنگ میں ہمیں کافی مالی نقصان ہوا ہے جس کی اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کوئی مثال نہيں ملتی ۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا پانچ سو ساٹھ اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اور تقریبا تین ہزار زخمی ہوچکے ہيں ۔

غزہ میں فلسطینیی مجاہدین کے ساتھ جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی یہ تعداد ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے انیس سو سڑسٹھ اور انیس سو تہتر میں عرب ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کی دوجنگوں میں بالترتیب تقریبا سات سو اور دوہزار پانچ سو صیہونی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کِمِ مشہد المقدس پہنچ گئے

غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کے جانی نقصان کے ساتھ ہی صیہونی ذرائع اعتراف کرتے ہيں کہ پانچ مہینے سے جاری اس جنگ میں حکومت کو تقریبا پچاس ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان بھی ہوا ہے ۔

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یوآو گالانت نے غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی استقامت کے مقابلے میں اسرائیل کو درپیش پیچیدہ صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب جنگ جاری رکھنے اور اپنے ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کا انتقام لینے کے لئے لازمی خدمت سے متعلق قانون میں کچھ اصلاحات کرنے پر مجبور ہوگيا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button