مقبوضہ فلسطین

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر جنوبی افریقہ کی تشویش

جنوبی افریقہ کی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اسرائيل، عدالتی فیصلے کو قبول کرنے پر تیار نہيں ہے جو غزہ میں نسل کشی پر روک لگانے کے لئے صادر کیا گیا ہے

شیعیت نیوز : جنوبی افریقہ کی وزير خارجہ نیلڈی پانڈور نے کہا ہے کہ پریٹوریا نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے غزہ پٹی میں نسل کشی کے بارے میں اسرائیلی حکام کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل در آمد نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا اسرائيلی حکومت، فلسطینی عوام کے خاتمے کے لئے ان کی نسل کشی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت غزہ کو خالی کرانے کے منصوبے میں ناکام رہی:عبد المالک الحوثی

غزہ پٹی میں اسرائيل کے اقدامات ہمارے اس نظریے کی تصدیق کرتے ہيں کہ تل ابیب کے حکام درحقیقت فلسطینی عوام کو پوری طرح سے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اس بات کے ثبوت پیش کرے گا کہ غزہ پٹی میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ کئي دیگر ملکوں نے بھی اس مقدمے میں ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button