مقبوضہ فلسطینیمن

صیہونی حکومت غزہ کو خالی کرانے کے منصوبے میں ناکام رہی:عبد المالک الحوثی

شیعیت نیوز: انصار اللہ یمن کے رہنما سیدعبدالملک الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ پر جارحیت سے مغرب کے دعوؤں اور بیان بازیوں کی قلعی کھل گئی ہےکہا کہ صیہونیوں کے جرائم کا دائرہ جس کی امریکہ مکمل طور پر حمایت کرتا ہے، تصور سے بالاتر ہے اور اس نے تمام ریڈ لائنوں کو پار کر لیا ہے۔

غزہ کے عوام کا قتل عام، انہیں بھوک میں مبتلا کرنے اور مختلف حربے استعمال کرنے کے باوجود صیہونی حکومت، غزہ کو خالی کرانے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی ہے۔

غزہ کے اکثر بچے بھوکے اور بیمار ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت غذائی قلت سے ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کے لئے قانونی طور پر بھیجی جانے والی امداد، وہاں کے لوگوں کی ضرورتوں کا پانچ فیصد حصہ بھی پورا نہيں کر پاتی جبکہ ٹرکوں کو غزہ نہيں جانے دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی ساری تاریخ میں ہمیں اتنا نقصان نہیں ہوا:اسرائیلی وزیرکا اعتراف

سید عبد الملک الحوثی نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے مظالم پرعلاقائی ملکوں کی خاموشی پر سخت تنیقد کی اور کہا کہ کیا وجہ ہے کہ عرب دنیا کی امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کے ہاتھ فلسطین کی حمایت کے لئے بندھے ہوئے ہيں جبکہ مغرب اور امریکہ، کھل کر صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟

اگر مسلمان اور عرب، غزہ کے لوگوں کی مدد کرتے تو غزہ کے بہادر جوان، محاذ جنگ میں دشمن کو دھول چٹا چکے ہوتے۔

امریکیوں نے غزہ کی جنگ میں صیہونیوں کی بہت زیادہ مدد کی اور یہ امریکی ہیں جو بین الاقوامی مطالبے کے باوجود جنگ بندی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہوئے ہیں۔

امریکہ و برطانیہ کے حملوں سے ہماری فوجی طاقت پر کوئی اثر نہیں پڑا، بلکہ ہم اپنے حملوں کا دائرہ پھیلا رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button