اہم ترین خبریںپاکستان

ناصبی سکالر احمد جاوید کومکتب تشیع کی فقہ و تاریخ اور تہذیب کا علم ہی نہیں،علامہ عباس وزیری

واضح رہے کہ یوٹیوب پر حالیہ ویڈیو میں احمد جاوید نے شیعہ اور ایران کی نسبت اپنی گفتگو میں ایران کو اسرائیل سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف ناصبی سکالر احمد جاوید کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کے خلاف پاکستان کے شیعہ عالم دین علامہ عباس وزیری نے سخت مذمت کی ہے۔

علامہ عباس وزیری نے احمد جاوید کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے جس شخص کو اسلام کے ایک فرقہ مکتب تشیع کی فقہ و تاریخ اور تہذیب کا علم نہیں پتہ وہ پورے عالم اسلام اور دنیا کی تاریخ اور اس سے بڑھ کر الہیات پر گفتگو کس منہ سے کرتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تہذیبی اور اخلاقی بگاڑ کی وجہ فرقہ فرقہ کرنے والے اسی سوچ کے حامل لوگ ہیں، اللہ ان لوگوں کے شر اور فتنہ سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر حالیہ ویڈیو میں احمد جاوید نے شیعہ اور ایران کی نسبت اپنی گفتگو میں ایران کو اسرائیل سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔

احمد جاوید نے کہا کہ ایران ، نظام ولایت فقیہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شیعہ بنانے کی سازش کررہا ہے۔

ان کے بقول غزہ میں حماس جیتے یا ہارے، اہلسنت ھار گئے ہیں اور ایران جیت گیا ہے۔

یاد رہے احمد جاوید، پاکستان کے معروف مذہبی فلاسفر، ادیب اور شاعر ہیں مگروہ اپنے شاعرانہ کلام میں مولا علی علیہ السلام کے صحابی جناب مالک اشتر کی گستاخی کے بھی مرتکب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button