اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی ساری تاریخ میں ہمیں اتنا نقصان نہیں ہوا:اسرائیلی وزیرکا اعتراف

شیعیت نیوز:صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یوآو گالانت نے غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بھاری قیمت چکائی ہے۔

اس جنگ میں ہمیں کافی مالی نقصان ہوا ہے جس کی اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کوئی مثال نہيں ملتی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا پانچ سو ساٹھ اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اور تقریبا تین ہزار زخمی ہوچکے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو بے ایمان اور جھوٹے ہیں : امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین

غزہ میں فلسطینیی مجاہدین کے ساتھ جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی یہ تعداد ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے انیس سو سڑسٹھ اور انیس سو تہتر میں عرب ممالک کے ساتھ صیہونی حکومت کی دوجنگوں میں بالترتیب تقریبا سات سو اور دوہزار پانچ سو صیہونی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کے جانی نقصان کے ساتھ ہی صیہونی ذرائع اعتراف کرتے ہيں کہ پانچ مہینے سے جاری اس جنگ میں حکومت کو تقریبا پچاس ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان بھی ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ یوآو گالانت نے غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی استقامت کے مقابلے میں اسرائیل کو درپیش پیچیدہ صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب جنگ جاری رکھنے اور اپنے ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کا انتقام لینے کے لئے لازمی خدمت سے متعلق قانون میں کچھ اصلاحات کرنے پر مجبور ہوگيا ہے۔

نیتن یاہو کی جنگی کابینہ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کے رکن بنی گانتس اختلافات کے باعث آپس میں بہت کم بات کرتے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button