اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دمشق پر فضائی حملہ، دفاعی نظام کا جوابی ردعمل

شیعیت نیوز: صہیونی فوج نے شام کے دارالحکومت پر میزائل حملے کئے ہیں۔

شامی دفاعی نظام نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

المیادین نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ دمشق کے علاقے زینبیہ میں صہیونی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مجاہدین نے غزہ کو اسرائیلی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا

شامی ذرائع کے مطابق دمشق کے اطراف میں نصب دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے متعدد مرتبہ شامی سرحدوں کی پامالی اور شہریوں پر حملے کے خلاف شام نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے۔

شامی دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button