Uncategorizedمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہدین نے غزہ کو اسرائیلی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا

فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے جنوبی علاقے میں صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے دوران صیہونی فوج کے متعدد مرکاوا ٹینک تباہ اور کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمت کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ غزہ شہر کا الزیتون علاقہ اسرائیل کے مرکاوا ٹینکوں کے قبرستان میں تبدیل ہوگيا ہے۔

صیہونیوں کو تازہ لڑائیوں میں بہت زیادہ نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے لئے تین مرتبہ لینڈنگ کی ہے۔

جنگی طیاروں نے بھی متعدد محاذوں پر شدید حملے کئے ہيں۔

فلسطینیوں کو ان علاقوں سے جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

مزاحمت کے اس کمانڈر نے مزید کہا کہ ہمارے سارے جوان اپنے مورچے سنبھالے ہوئے ہيں اور معینہ اہداف کے مطابق اپنے فرائض بخوبی نبھا رہے ہيں۔

الزیتون کے علاقے کو اسرائیلی فوجیوں کے لئے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے اور صیہونی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دس لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں

صیہونی فوجیوں نے آج صبح شہر غزہ کے الزیتون علاقے اور جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں لڑائی میں دو اسرائیلی کمانڈروں کے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ سات فوجی ان لڑائیوں ميں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے القدس بریگيڈ کے جوانوں نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی آبادیوں پر میزائل حملے کی خبردی تھی۔

صیہونی میڈیا نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میزائل حملے کے بعد شہرعسقلان میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور ایک گاڑی کو آگ لگ گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

فلسطینی مجاہدین نے گذشتہ روز بھی صیہونی فوج کی کم از کم بیس گاڑیوں کو جنوبی غزہ میں تباہ کردیا تھا۔

غاصب صیہونی فوجی آج نویں روز بھی الزیتون کے مرکزی علاقے کی سمت  پیشقدمی نہیں کرسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button