معروف متعصب سکالر احمد جاوید کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی
شیعیت نیوز:معروف متعصب سکالر احمد جاوید کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی
متعصب احمد جاوید بظاہر معتدل سکالر ہیں لیکن وہ متعدد بار شیعہ تعصب کو ظاہر کرچکے ہیں ۔
یوٹیوب پر حالیہ ویڈیو میں احمد جاوید نے شیعہ اور ایران کی نسبت تعصب کی انتہا کردی ہے۔
اپنی گفتگو میں ایران کو اسرائیل سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا ۔
احمد جاوید نے کہا کہ ایران ، نظام ولایت فقیہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شیعہ بنانے کی سازش کررہا ہے۔
ان کے بقول غزہ میں حماس جیتے یا ہارے، اہلسنت ھار گئے ہیں اور ایران جیت گیا ہے۔
معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس وزیری نے احمد جاوید کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے جس شخص کو اسلام کے ایک فرقہ مکتب تشیع کی فقہ و تاریخ اور تہذیب کا علم نھیں پتہ وہ پورے عالم اسلام اور دنیا کی تاریخ اور اس سے بڑھ کر الہیات پر گفتگو کس منہ سے کرتا ہے ؟
معاشرے کے تہذیبی اور اخلاقی بگاڑ کی وجہ فرقہ فرقہ کرنے والے اسی سوچ کے حامل لوگ ہیں، اللہ ان لوگوں کے شر اور فتنہ سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھے۔
یاد رہے احمد جاوید، پاکستان کے معروف مذہبی فلاسفر، ادیب اور شاعر ہیں مگروہ اپنے شاعرانہ کلام میں مولا علی علیہ السلام کے صحابی جناب مالک اشتر کی گستاخی کے بھی مرتکب ہوچکے ہیں ۔







