دنیامقبوضہ فلسطین

فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک بار پھر مختلف یورپی ملکوں میں مظاہرے

فلسطین کے نہتےاور مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بار پھر دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہرے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز : فلسطینی عوام کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے تسلسل میں، اسپین، برطانیہ ، سوئیڈن ، ہالینڈ اور امریکی شہروں سانٹا مونیکا اور ہانٹسویل میں بھی عوام نےسڑکوں پر نکل آئے۔

غزہ میں نسل کش صیہونی حکومت کی بربریت اور اس جارح اور غاصب حکومت کے لئے امریکہ کی حمایت کی مذمت کی-

فلسطین کے حامی مظاہرین نے صیہونی حکومت مخالف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے حملے جاری

غزہ کے خلاف حملے فوری طور پر بند کئے جانے اور مستقل جنگ بندی کے نفاذ اور ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی امداد روک دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا-

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم پر، دنیا بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دنیا کے سبھی ملکوں کے عوام ، مختلف حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button