دنیا

واشنگٹن، اسرائیلی سفارت خانے کے باہر سرکاری فوجی نے خود کو آگ لگادی

امریکی میڈیا نے امریکی فضائیہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص امریکی ایئر مین تھا۔ واقعے سے متعلق واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں

شیعیت نیوز : امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص نے خود کو آگ لگادی، جسے فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی میڈیا اور گارجین کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 فروری کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے پیش آیا، مذکورہ شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ایک منٹ تک جھلستا رہا، تاہم حکام فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے آگے بڑھے۔

امریکی میڈیا نے امریکی فضائیہ کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص امریکی ایئر مین تھا۔ واقعے سے متعلق واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی فضائیہ کے ایک ترجمان نے مذکورہ شخص کو اپنی ٹیم کا حصہ ماننے یا شناخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رپورٹر کو فلسطین مخالف پوسٹ لائیک کرنا مہنگا پڑا

اسرائیلی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی عملہ زخمی نہیں ہوا، ایک بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذکورہ شخص ان کے سفارت خانے کے عملے کا حصہ نہیں ہے۔

امریکا میں موجود اسرائیلی سفارت خانہ فلسطینی حامی مظاہرین کے مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں لوگ غزہ میں اسرائیلی فوجی جنگ کے خلاف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 29 ہزار 692 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 879 زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button