تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کا مظاہرہ

25 فروری, 2024 15:43

شیعیت نیوز : مظاہرے کے دوران صیہونیوں نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور نیتن یاہو کابینہ کو برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مشتعل مظاہرین نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لئے فتنہ کی جڑ قرار دیا اور حماس کے اختیار میں موجود اسرائيلی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے بھی اسی طرح کے مظاہرے اس بنا پر کئے جا رہے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کا اب تک خاطر خواہ کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

10:30 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top