مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند کئے جانے کیلئے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

شیعیت نیوز : دنیا کے مختلف مبصرین و مفکرین، جنگ مخالف سرگرم عمل شخصیات، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور فلسطین کے حامیوں اور طرفداروں نے لندن میں اپنے اجلاس میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کرانے کے لئے مغربی ملکوں کی حکومتوں پر دباؤ بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اٹلی اور امریکا میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کئے گئے ہيں۔

فلسطین کی قومی جدت عمل تنظیم کے سیکریٹری جنرل مصطفی برغوثی نے اس اجلاس سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کو غیر اہم قرار دے کر پوری دنیا کو نہایت خطرناک پیغام ارسال کیا ہے۔

لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر حسام زملط نے بھی اس اجلاس سے اپنے خطاب میں فلسطینی حامیوں اور تمام ان شخصیات کا شکریہ ادا کیا جو حق و انصاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں کھڑے ہوئے ہیں اور ان کو غزہ میں نسل کشی بند کرانے کے لئے عالمی تحریک کا ایک حصہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کے قاتل،کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ اکرم لاہوری کو ایرانی فورسز نےگرفتار کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کی سابقہ حکومت کے وزیر خزانہ جان میک ڈینل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہنا چاہئے۔

تاکید کی کہ فلسطین کے حامیوں کے مظاہروں کے خلاف نفرت کا زہر گھولنے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کی لابی کی کوششوں کے برخلاف غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کوئی جرم نہیں ہے۔

مختلف اقوام و مذاہب سے وابستہ مظاہرین نے انصاف پسندی کے رواج، نسل پرستی ختم اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے برطانیہ کی جانب سےغاصب صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی مدد و حمایت بند اورغاصب صیہونی حکومت کے سفیر کو لندن سے نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button