محسن نقوی کے قاتل،کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ اکرم لاہوری کو ایرانی فورسز نےگرفتار کر لیا

25 فروری, 2024 09:18

شیعیت نیوز: کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ اکرم لاہوری آج صبح ایران سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اکرم لاہوری کو ایران کے شہر بندر عباس سے گرفتار کر لیا گیا۔

اکرم لاہوری معروف شاعر محسن نقوی سمیت سینکڑوں شیعوں کا قاتل ہے۔

اکرم لاہوری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی جو شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہی ہے اس کا اہم ترین کردار رہا ہے اور وطن عزیز پاکستان میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

اکرم لاہوری 26 دسمبر 1997 ڈیرہ غازی خان جیل پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، ایران نے پاکستان میں کوئی کارروائی نہیں کی

1998 کی ایک بڑی دہشتگردی کا کیس بھی اس ظالم پر درج ہے جس میں 26 افراد شہید ہوئے۔

صرف دو سال کے اس عرصے میں  شیعہ ڈاکٹرز، بزنس مین، علماء اور دیگر پروفیشنلز کو اس درندے نے قتل کیا۔

اس کے علاوہ امام بارگاہ شاہ نجف راولپنڈی حملے میں بھی ملوث ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اکرم لاہوری نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا ۔

اکرم لاہوری گرفتار ہونے کے بعد ایک عرصہ جیل میں رہا اور محسن نقوی شہید کے قتل کے علاوہ چھ ایرانی کیڈٹس کے قتل کی تفتیش بھی جاری رہی۔

ایک عرصے سے گرفتار اکرم لاہوری کا آج صبح پڑوسی ملک میں گرفتار ہونا نہایت حیران کن خبر ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایسا شخص جو پاکستان کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی حیثیت سے زندگی گزار رہا تھا وہ پاکستان کے ہمسایہ ملک کیسے پہنچا ؟

7:57 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top