پاکستان کی اہم خبریں

باتوں سے اگر کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری ہوتے، مرتضیٰ وہاب

جے یو آئی کو کبھی کراچی سے سیٹ نہیں ملی، جماعت اسلامی اپنے عروج کے دور میں کبھی نہیں جیتی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

شیعیت نیوز : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے مسائل حل کرنا ہے، باتوں سے اگر کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری بن چکے ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کو میں یا میری جماعت پسند نہیں تو نہ ہو مگر کراچی کے لئے لازمی سوچیں سیاسی احتجاج پر یقین رکھتا ہوں لوگوں کو تکلیف دے اس احتجاج پر یقین نہیں رکھتا سندھ اسمبلی کی عمارت کا ایک تقدس ہے۔

              یہ بھی پڑھیں :بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، ایران نے پاکستان میں کوئی کارروائی نہیں کی

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کا جھنڈا اسی اسمبلی میں لہرایا تھا اسی اسمبلی کا ہی گھیراؤ کیا جارہا ہے، جن کو عوام نے مسترد کیا وہ احتجاج کررہے ہیں، جن کو عوام نے 8 فروری کو مسترد کیا انکو ہمیشہ عوام نے مسترد کیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو کبھی کراچی سے سیٹ نہیں ملی، جماعت اسلامی اپنے عروج کے دور میں کبھی نہیں جیتی، کراچی میں اس وقت مختلف جماعتوں کا اسٹیک ہے سب کو کام میں دھیان دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button