پاکستان کی اہم خبریں

آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

شیعیت نیوز: ٹی آئی سیکریٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے ایک سو پانچ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے بھی پچاسی ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سازی پراتفاق کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے لیے نو ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے گزشتہ دنوں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے حمایت یافتہ نو منتخب ارکان اسمبلی کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button