روزنامہ جنگ کا شیعہ تعصب کھل کر سامنے آگیا !مضحکہ خیز کارٹون شائع کردیا
شیعیت نیوز:قومی اخبار روزنامہ جنگ کا شیعہ تعصب کھل کر سامنے آگیا۔
ملت تشیع پاکستان سے روزنامہ جنگ کا تعصب کسی سےڈھکا چھپا نہیں۔
مجلس وحدت المسلمین ،سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی رہنماوں کی پریس کانفرنس کو مرکزی صفحہ اور مین لیڈ سے نظر انداز کرنا شیعہ تعصب کا واضح ثبوت ہے ۔
اخبار میں مضحکہ خیز کارٹون میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اورصاحبزادہ حامد رضا کا بھی تمسخ اڑایا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ میں اسلامی صفحہ میں تکفیری عناصر کے نظریات اور افکار کی ترویج تو کی جاتی ہے مگر کبھی شیعہ موقف کو سامنے نہیں لایا گیا۔
روزنامہ جنگ کے صحافی سلیم صافی نے مجلس وحدت مسلمین کے پی ٹی آئی سے اتحاد پر سب سے پہلے اعتراض اٹھایا تھا۔
ملت تشیع پاکستان نے روزنامہ جنگ کی شیعہ تعصب پہ مبنی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔







