پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کی حمایت

شیعیت نیوز: پاکستان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کی حمایت کردی ہے اور قطر میں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی اہم کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت اتوار کو شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں 20 ممالک کے نمائندوں، انسانی حقوق کے رہنماؤں اور طالبان مخالف حکومت کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے حکمران طالبان نے اقوام متحدہ کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے سے انکار پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔

طالبان کا مؤقف ہے کہ انہیں افغانستان کے حقیقی نمائندہ تصور کیا جائے اور دیگر مندوبین کو ان کی مشاورت سے ہی مدعو کیا جائے۔

دوحہ کانفرنس میں پاکستانی وفد افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی سفیر آصف درانی کی سربراہی میں شرکت کر رہا ہے، جن کے ساتھ کابل میں پاکستانی مشن کے سربراہ اور وزارت خارجہ کے عہدیدار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کا اقوام متحدہ کے کارکنوں کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

کانفرنس میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے لیے خصوصی کوآرڈینیٹر کے آزادانہ جائزے پر تبادلہ خیال کیا جا رہاہے، جنہوں نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی رپورٹ جمع کرائی تھی اور طالبان کے معاملات طے کرنے اور انسانی بنیاد پر امداد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی تجویز دی تھی۔

رپورٹ میں اہم تجاویز افغانستان میں عالمی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ایک نمائندہ خصوصی کی تعیناتی بھی شامل تھی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دسمبر میں قرارداد منظور کی تھی اور تجاویز کی توثیق کردی تھی جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے نمائندہ خصوصی کی تجویز کی حمایت کردی تھی لیکن چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button