پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی وفد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
شیعیت نیوز:تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کی سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین تحریک انصاف بیر سٹر گوہر علی خان سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ونامزد امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان عمر ایوب اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی اپوزیشن لیڈر و پالیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کاظم میثم صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم ملک اقرار حسین اور ممبر پولیٹکل کونسل آصف رضا سے وفد کا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر تینوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے حالیہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔







