اہم ترین خبریںپاکستان

کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق و سچ کی جیت ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس  جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق و سچ کی جیت ہے۔

چیف الیکشن کمیشنر کی دھاندلیوں کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت اور معتبر گواہ منظر عام پر آ گیا ہے۔

انتخابی نتائج کو بدلنا عوام کے ساتھ بدترین خیانت اور سنگین جرم ہے۔

ملک بھر میں جہاں جہاں بیوروکریسی کو بددیانتی پر مجبور کیا گیا سب کو اسی طرح اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق کو آشکار کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کس کے کہنے پہ ختم کی گئی!علامہ راجا ناصر کا ٹویٹ

حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم عہدوں کی بجائے ملک و قوم کے وقار اور اپنے پیشے سے دیانتداری کو مقدم رکھیں۔

کمشنر راولپنڈی کے استعفی اور پریس کانفرنس کے بعد حقائق کی مکمل انکوائری ہونی چاہئیے

اور سیاسی استحکام، قومی ترقی کے خلاف پس پردہ متحرک طاقتوں اور سہولت کاروں سے عوام کو آگاہ کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button