مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد خوش آئند ہے کارکن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔پیر نور الحق قادری
شیعیت نیوز: سابق وفاقی مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پوری قوم کی جماعت ہے
.یہ سنیوں کی بھی ہے شیعوں کی اور اقلیتوں کی بھی جماعت ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ عمران خان کا اعلان خوش آئند ہے
اس کو فرقہ وارانہ قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اسلامی مکاتب فکر میں اتحاد کو پروان چڑھایا ،ناصر عباس شیرازی
ماضی میں ایسے قومی سطح پر اتحاد ہوتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی تمام مسالک کے اتحاد کا مظہر ہے۔
کارکن کسی منفی پروپیگنڈے میں نہ آئے۔







