اہم ترین خبریںلبنان

صیہونی دھمکیوں کا سید حسن نصراللہ کی جانب سے جواب

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کےسیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اعیادشعبانیہ اور یوم جانباز کی مناسبت سے حزب اللہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے جنگ کےعلاقوں کا دائرہ مزيد وسیع کیا تو بیس لاکھ صیہونی بے گھر ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت سخت بحران میں گھری ہے اور وہ مزاحمتی گروہوں پر شرطیں مسلط کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاض اجلاس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امداد رسانی کی راہ پر زور

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمتی قوتیں صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ نہیں ہیں، کہا کہ غزہ ميں صیہونی دشمن کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی مزاحمت کی جانب سے بھی نئے جنگی قوانین اور اصولوں کی بنیاد پر صیہونی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ لبنان کا جنوبی محاذ صیہونی حکومت کی شکست اور اس حکومت کو کمزور کرنے میں دباؤ ڈالنے کا محاذ ہے، یہاں تک کہ وہ غزہ پر جارحیت کو روکنے پر مجبور ہوجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button