تکفیریوں کی انتخابات میں شکست شیعہ سنی عوام کی فتح اورعلامہ اقبال قائد اعظم کے افکارکی فتح ہے۔علامہ شفقت شیرازی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امورِ خارجہ کے مسئول ڈاکٹر شفقت شیرازی نے پاکستان کے حالیہ انتخابات میں مجلس وحدت المسلمین کی بہترین حکمتِ عملی کو سراہا ہے ۔
انہوں نے تمام تنظیمی دوستوں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔
یہ انتخابات پاکستان کے لئے بہت اہم تھے ۔ان سے ثابت ہوا ہے کہ عوام غلامی کی زندگی نہیں گزارنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ظلم و جبر کو قبول کرنے پر راضی نہیں۔
پاکستان کی عوام نے انتخابات میں شرکت کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم پاکستان کی خود مختاری ،ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہاکہ تکفیریوں کی شکست تمام اہلِ سُنّت اور اہلِ تشیع کی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات بحرانوں سے نجات دلاسکتے ،عوام بھرپور حصہ لیں،علامہ شفقت شیرازی
مجلس وحدت مسلمین نے سنی و شیعہ سے بالاتر ہو کر ملت پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان پر جمع کر دیا ہے۔
یہ الیکشن بتاتے ہیں کہ ہم سب کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیے۔
موجودہ انتخابات میں تکفیریوں کی شکست اور سنی و شیعہ مسلمانوں کی وحدت صرف مجلس وحدت مسلمین کی فتح اور کامیابی نہیں بلکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بیانیے کی فتح اور حیاتِ نو ہے۔







