اہم ترین خبریںپاکستان

صدر ایم ڈیبلیو ایم پنجاب کی وفد کے ہمراہ نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ اسدعباس سے ملاقات

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے وفد نے صوبائی صدر کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جناب راجہ اسد عباس سے ملاقات کی  اورانتخابات میں جیتنے پر ان کو مبارک باد پیش کی ۔

راولپنڈی ، شکریال ، مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے وفد نے  علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ حلقہ پی پی 18 راولپنڈی کے متفقہ امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب  راجہ اسد عباس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

 انہیں انتخابات میں جیتنے پر مبارک باد پیش کی ۔

راجہ اسد عباس حلقہ پی پی 18 سے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے متفقہ امید وار تھے ۔

علاقے کی وہ معروف سیاسی اور مذہبی شخصیت ہیں ۔ راولپنڈی میں ان کی بڑی خدمات ہیں ۔

  یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیاب سیاسی حکمت عملی پر ایک نظر

ایم پی اے راجہ اسد عباس نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی اراکین اور علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا

 

 اس موقع پرعلامہ سید علی اکبر کاظمی،سید اعوان علی شاہ ضلعی صدر ،  ناصر عباس ضلعی نائب صدر سجاد حسین ضلعی جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button