پاکستان کی اہم خبریں

نواز شریف کی طرف سے جیتنے والے امیدواروں کو مل کر حکومت بنانے کی پیش کش

شیعیت نیوز: لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم، سب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کے لئے تمام ادارے مثبت کردار نبھائیں۔

سیاست داں، پارلیمنٹ، پاکستانی افواج اور میڈیا، سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں ایک روشن تبدیلی آنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انتخابات، بھاری الٹ پھیر، کئی مشہور رہنماؤں کو شکست

مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، ملک کو بھنور سے نکالنے کی تدبیر کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملیں۔

یہ آصف زرداری، فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے کم از کم دس سال درکار ہیں، روشنیاں پھر لوٹ آئیں گی اور بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button