پاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع پشین کے بعد، قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ 13 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ,متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو امریکہ مخالف پالیسی کی سزا دی گئی،علامہ محمد امین شہیدی

یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکےکے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھمکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button