عمران خان کو امریکہ مخالف پالیسی کی سزا دی گئی،علامہ محمد امین شہیدی
شیعیت نیوز:امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی امریکہ مخالف پالیسی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔
عمران خان نے امریکہ کی مخالفت کی اور اس کے مفادات کے مقابلے میں انکار کی پالیسی اپنائی اور مشرقی بلاک کی جانب جھکاو کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کو اسی لئے اسٹیبلشمنٹ نے ختم کردیا پاکستان میں اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ ہی ھے کبھی پردے کے پیچھے اور کبھی سکرین پر آکر، اس وقت عمران خان جیل میں ہے اسکی بھی بیوی جیل میں ہے۔
عمران خان کے خلاف ریاستی پروپیگنڈا اپنے عروج پر ہےمیڈیا میں عمران خان کا نام لینے پر پابندی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ۔عمران خان کے خلاف 200 سے زیادہ کیسیز مسلسل چل رہے ھیں اب تک اس کو 32 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے عمران خان کی پارٹی کے انتخابی نشان بَلّٰا کو چھین لیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تکفیریوں کی تقریر سے واضح ہوگیا پارہ چنار کے مسلمانوں کا قاتل کون ہے،علامہ امین شہیدی
عمران خان کے نامزد امید وار عمران خان کے انتخابی نشان اور شناخت کے بغیر الیکشن لڑنے پر مجبور ہیں۔
عمران خان کے امید وار ملک میں انتخابی جلسے عوامی رابطے اور کارنر میٹنگ نہیں کرسکتے ورنہ گرفتار کرلئے جاتےہیں الیکشن کمپین کے آخری دن بھی عمران خان کے نامزد بہت سے امید وار گرفتار ہوچکے ہیں
عمران خان کا خوف اتنا ھے کہ لوگوں کو الیکشن میں عمران خان کے نامزدامید واروں کے حوالے سے مکمل طور پر کنفیوزڈ رکھا گیا ہے ایسے میں کیا 8 فروری کا یہ سیاسی عمل الیکشن کہلائے گا ؟
نتائج ابھی سے بالکل واضح ہیں۔







