پاکستان

ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کر دیا گیا

شیعیت نیوز: نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا اسلام آباد میں افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ای روزگار مرکز کیلئے 10 ہزار مربع فٹ جگہ مختص کی گئی ہے۔

جہاں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک اسٹیشنز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، ٹریننگ سینٹر، انفرادی کیبنز اور اسٹارٹ اپس کیلئے آفس رومز ہیں۔

ای روزگار مرکز سے ملک بھر میں 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا آغاز ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ منصوبےکی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی رائے کی بنیاد پر حکومت وجود میں آئے گی: انوار الحق کاکڑ

مراکز فری لانسرز کی صلاحیت اور آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای روزگار مراکز کیلئے وزیراعظم اسکیم کے تحت بلاسود قرضے دیےجائیں گے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ان مراکز کیلئے فری لانسرز فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں بھی ای روزگار مراکز تکمیل کے قریب ہیں۔

آنے والی حکومت کیلئے سازگار ماحول اور ڈیجیٹل پاکستان کا روڈ میپ بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مطلوبہ اقدامات کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button