پاکستان کی اہم خبریں

عوامی رائے کی بنیاد پر حکومت وجود میں آئے گی: انوار الحق کاکڑ

شیعیت نیوز: پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیاء اسکاٹ لینڈ کی پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے تعلقات میں مضبوطی کیلئے اقدامات کی قدردانی کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات 2024ء کی شفافیت کے لیے عالمی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

نگران حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کا پر امن انعقاد اولین ترجیح ہے: پاکستانی وزیر داخلہ

نگران حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

انتخابات میں یہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

دریں اثنا وفد نے سیکٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیر سگالی کا پیغام دیا۔

وفد نے انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button