ملکی سیاست میں بڑی ہلچل! علامہ راجہ ناصر عباس جفری کی عمران خان سے جیل میں ملاقات
شیعیت نیوز: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کا حوصلہ بلند تھا عمران خان کا عوام کا نام پیغام ہے کہ 8فروری کو باہر نکل کر ظلم کا بدلہ لیں
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں عمران خان کے ساتھ ہیں
ملک بھر میں جہاں بھی عمران خان کے امید وار ہیں انکو سپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ جاری
باانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچےتھے
عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس جعفری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی درخواست دائر کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔







