اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ جاری

شیعیت نیوز: بانی تحریک انصاف  عمران خان سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت گرانے میں اسرائیل ملوث تھا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button