پاکستان کی اہم خبریں

ڈی آئی خان میں تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

نامعلوم ملزمان نے رات گئے تحصیل درابن کے علاقے میں تھانے پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ کیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کی حمایت کردی

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button