پاکستان کی اہم خبریں

جواد نقوی کا دوغلا پن آشکار،اپنوں سے دور غیروں سے پیار 

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں معروف صوفی واصف علی واصف کی برسی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ جواد نقوی جو خود کو مکتب تشیع کے نمائندے کے طور پہ پیش کرتے ہیں اس تقریب میں سٹیج پہ براجمان تھے۔

جواد نقوی کی معروف ملامتی صوفی بابا محمد یحییٰ خان سے ملاقات کی تصویر بھی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملت تشیع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہر صوبہ سے امیدوار میدان سیاست میں

ایسی شخصیات جو خدا کے احکام سے روگردانی کر کے مکتب اہلبیت کے بر خلاف صوفیانہ روش اختیار کیے ہوئے ہیں اور جن سے اہلبیت علیہ السّلام نے برات کا اعلان کیا ہے ان سے ملاقات کرنا جبکہ اپنے ہم مکتب افراد سے دوری جواد نقوی کے متعلق بہت سے سوالات پیدا کرتی ہے ۔

جواد نقوی نے ہمیشہ مکتب تشیع کے بزرگ علماء کے بجائے دشمنان تشیع سے ہاتھ ملانے کو ترجیح دی ہے۔

علامہ شیخ محسن نجفی جید عالم دین اور جواد نقوی کے استاد تھے،ان کا انتقال کچھ عرصہ قبل ہوا اور جواد نقوی اپنے استاد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے جبکہ صوفیانہ نشست میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

اس سے قبل کئی مرتبہ جواد نقوی اپنوں کو ٹھکرا کر غیروں کی گود میں بیٹھنے کو ترجیح دے چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button