اہم ترین خبریںپاکستان

ملت تشیع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہر صوبہ سے امیدوار میدان سیاست میں

اگر 8 فروری کو مجلس وحدت مسلمین اپنی شناخت کے ساتھ کامیابی حاصل نہ بھی کرسکی تو زیادہ مایوس کن نہیں ہوگا، کیونکہ سیاسی عمل میں اترنا ہی کامیابی ہے، جس کی کمی کئی سا لوں سے محسوس کی جا رہی تھی۔

شیعیت نیوز:ملت تشیع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہر صوبہ سے امیدوار میدان سیاست میں  اتر گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت  مسلمین کے سیاسی اتحاد کے بعد چاروں صوبوں سے امیدوار اور حمایت یافتہ سیاست دان  الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگرچہ کامیابی کی زیادہ توقع تو نہیں لیکن قیام پاکستان سے اب تک یہ پہلا موقع ہے، جب شیعہ سیاسی جماعت منظم انداز میں سیاسی عمل میں شامل ہے۔

اگر 8 فروری کو مجلس وحدت مسلمین اپنی شناخت کے ساتھ کامیابی حاصل نہ بھی کرسکی تو زیادہ مایوس کن نہیں ہوگا، کیونکہ سیاسی عمل میں اترنا ہی کامیابی ہے، جس کی کمی کئی سا لوں سے محسوس کی جا رہی تھی۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی کے مطابق ہم نے چاروں صوبوں سے امیدوار میدان سیاست میں اتار دئیے ہیں۔

پنجاب میں بھکر،راولپنڈی اور اوکاڑہ،خیبر پختونخوا میں پارہ چنار کے دو حلقے،بلوچستان میں کوئٹہ کے چار حلقے،سندھ میں کراچی اور اندرون سندھ کے علاقے سے امید وار خیمہ کے نشان سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کی حمایت کی جائے گی جبکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی بھی مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ووٹ پاکستان کی انتخابی سیاست پر کتنا اثر انداز ہوسکتاہے؟

ہم تکفیریوں کا راستہ روکیں گے اور اس کے مقابلے میں اتحادی امید وار کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ8 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، ہم نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔

جب ہم متحد ہو کر نکلیں گے تو پاکستان کے دشمنوں کی شکست یقینی ہو گی۔

مجلس وحد ت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ملت تشیع کے مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں گے،

8فروری کو اگر الیکشن شفاف اور غیر جانبدار ہوئے تو عوام کی جیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button