پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں

05 فروری, 2024 12:31

شیعیت نیوز: پاکستان کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں، کابینہ کے وزراء اورعوام نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں بڑے پیمانے میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیری عوام کے حق خو ارادیت کی جدوجہد ميں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ فلسطین، کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا، علامہ ریاض نجفی

پاکستان کے عبوری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد کی اسمبلی میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں یہ طے پایا ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اس کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے۔

اور اسے اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے نافذ کیا جانا چاہیے۔

9:15 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top