مسئلہ فلسطین، کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا، علامہ ریاض نجفی

05 فروری, 2024 11:54

شیعیت نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا۔

روز قیامت ہمارا احتساب ہو گا۔ اللہ ان مسلم حکمرانوں سے پوچھے گا جنہوں نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کی مدد نہیں کی۔

قیامت کے روز کشمیر اور فلسطینی عوام اللہ تعالیٰ سے ہماری شکایت کریں گے۔ اس دن پوری امت مسلمہ کا احتساب ہو گا۔

لاہور میں علماء سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پوری دنیا کے مسلمان اس وقت اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں پر اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے بے خبر ہیں۔ 76 سال سے عالمی برادری کے سامنے دونوں مسائل ہیں مگر کچھ حل نہیں ہوا، افسوسناک بات تو یہ ہے کہ ہمیں کوئی فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں بم دھماکے، دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، علامہ ریاض نجفی

اسرائیل ہمارے مسلمان بھائیوں کو قتل کر رہا ہے، کشمیر اور ہندوستان میں مسلمان بھائیوں پر مظالم ہو رہے ہیں، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنا دیا گیا ہے، کسی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی۔

تو امت مسلمہ، اپنے مسلمان بھائیوں کا حق ادا نہیں کر رہی۔ اس لئے تمام امت سے اس کا حساب لیا جائے گا کہ انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد کیوں نہیں کی۔

10:59 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top